علامہ محمد اقبال فانی کی یونان آمد

بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کے شاگرد خاص علامہ محمد اقبال فانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو، ناروے) شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنسز کے سلسلہ میں 10 روزہ دورہ پر مورخہ 17 نومبر 2012ء کو یونان پہنچے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر، نائب صدر، ناظم ویلفیئر اور ناظم نشرواشاعت نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا۔ علامہ محمد اقبال فانی دس روزہ دورہ میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ اور محبت اہل بیت رضوان اللہ علیھم اجمعین کی یاد تازہ کرنے اور ان کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے منہاج القرآن یونان کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی شہادت حسین کانفرنسز میں شریک ہوں گے اور خصوصی خطاب کریں گے۔ان کے شیڈول میں الف سینا، ریندی مرکز، برہامی، کپسیلی، کوروپی، تھیوا اور انوفیتا میں پروگرامز کا انعقاد شامل ہے۔

رپورٹ: مرزاامجد جان

تبصرہ

Top