یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے دعائیہ تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی ) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2013ء کو سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔

تقریب میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں سید محمد جمیل شاہ (ناظم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن، یونان)، چودھری محمد خان کرنانہ، چودھری مہدی خان بانسریاں، چودھری میر قاسم ڈوئیاں، ڈاکٹر عبدالرزاق ( صدر مجلس شوریٰ، کپسیلی)، چودھری ذوالفقار ماجھی، ارشاد بٹ، حاجی بشیر احمد شاد، چودھری نذیر گجر(فیصل آباد ویلفیئر سوسائٹی)، ظفر حسین گولڑوی (مہریہ نصیریہ ٹرسٹ) اور منہاج القرآن کے وابستگان وکارکنان کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ 19 فروری منہاج القرآن کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریبات پوری دنیا میں منائی جاتی ہیں مگر اس بار سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے شیخ الاسلام کی ہدایات کی بنا پر پوری دنیا میں ان تقاریب کو منسوخ کردیا گیا اور سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے مسلمانوں اور ہزاہ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایصال ثواب کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نواز احمد ہزاروی ( ڈائریکٹر ریندی مرکز) نے حاصل کی، نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری (سینئر نائب صدر) نے ادا کئے، ناصر اکبر نے اپنے خوبصورت انداز میں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کئے۔ تقریب میں شریک شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ کی بھر پور مذمت کی۔ پروگرام کے اختتام پر غلام مرتضیٰ قادری (ناظم منہاج القرآن یونان) نے اپنی گفتگو میں شیخ الاسلام کے شب وروز کی جدوجہد، مذہبی ودینی تعلیمات، کتب، خطابات، یونیورسٹی، کالجز، سکولز، گوشہ درود، آغوش، محفل میلاد، دہشت گردی کے خلاف فتویٰ کے علاوہ دیگر خدمات پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا اختتام فاتحہ خوانی اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا سے ہوا۔ جملہ شرکاء اورمہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

Top