یونان : محفل برائے ایصال ثواب

مورخہ 13اپریل بروز ہفتہ عصر تا مغرب مرکز منہاج القرآن ریندی میں راشد منہاس آف گجر خان کی والدہ (جو گزشتہ ماہ پاکستان میں وفات پا چکی ہیں)کے ایصال ثواب کیلئے ایک محفل کا اہتمام کیا گیا۔

ایصال ثواب کی محفل میں لوگوں اور خاص کر انکے عزیز و اقارب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں صدر منہا ج القرآن رانا محمد وقار خان، ناظم غلام مرتضیٰ قادری،ناظم مالیات خرم ارسلان چیمہ، ناظم لائبریری حاجی جا وید اقبال، نائب صدر ضیاء الحق، صدر مسجد کمیٹی محمد اقبال، صدر یوتھ لیگ عادل شہزاد، مرزا شامیر امجد، راجہ حسیب محمود اور راشد منہاس اور انکےعزیز و اقارب نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نواز احمد ہزاروی (خطیب مرکز منہاج القرآن ریندی)نے حاصل کی نقابت کے فرائض جبار احمد قادری نے ادا کئے سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت ناصر اکبر، فیا ض گوہر، شہزاد حسین قادری، دو ننھے منھے بچے راجہ حسیب محمود اور وہاب علی منہاس اور آخر میں صدر نعت کونسل سجاد حسین قادری نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کی۔

ماں کی شان میں خصوصی خطاب علامہ نواز احمد ہزاروی نے کیا انہوں نے والدین کی شان حدیث قدسی سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے حضرت انسان کو دل،گردے، آنکھیں اور بہت سی نعمتیں عطا کی ہیں لیکن ان کے بدلے کچھ نہیں مانگا اور اگر مانگا تو اس کے بدلے والدین سے حسن سلوک کرنے کو کہا، والدین کی خدمت کرنے کو کہا خاص کر ماں کی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا! ماں کے قدموں تلے جنت ہے اپنے پیغا م میں علامہ نواز احمد ہزاروی نے کہا کہ جتنا ہوسکے اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کیا کرو جن کے وا لدین زندہ ہیں وہ ان کی خدمت کریں اور جن کے والدین اس دنیا سے چلے گئے ہیں وہ ان کی مغفرت کے لئے دعا کیا کریں اور خاص کر اس قسم کی محافل کا اہتمام کر کے ان کی مغفرت کا سماں پیدا کیا کر یں۔آ خر میں درود وسلام کے بعد راشد منہاس کی والدہ کی مغفرت کے لئے دعائیں کی گئیں اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

Top