یونان: منہاج القرآن یونان کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل نعت

مورخہ: 04 مئی 2013ء

مورخہ 04 مئی بروز ہفتہ عصر تا مغرب مرکز منہاج القرآن ریندی میں منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کے تعاون سے ایک عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان کے عظیم ثنا خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھر پور شرکت کی اور دور و نزدیک علاقو ں سے لوگو ں کی ایک کثیر تعداد نے جمع ہو کر اس روحانی محفل کو چار چاند لگا دئیے۔

محفل میں صدر منہا ج القرآن رانا محمد وقار خان، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، صدر مجلس شوریٰ میر عارف بٹ، ناظم مالیات خرم ارسلان چیمہ، ناظم لائبریری حاجی جاوید اقبال، مسجد کمیٹی محمد اقبال، ناظم نشرواشاعت مرزا محمد امجد جان، صدر یوتھ لیگ عادل شہزاد، شامیر امجد، محمد آصف چک وساوا، شاہد بٹ، جہانگیر مغل، شاہد بٹ اور حاجی محمد الیا س نے خصوصی شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلا م پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نواز احمد ہزاروی (خطیب مرکز منہاج القرآن ریندی) نے حاصل کی نقابت کے فرائض قیصر فاروق نے بخوبی ادا کئے، ثنا خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لسٹ میں ہر نعت خواں نے اپنے خصوصی انداز سے محفل میں موجود لوگوں کے دل موہ لئے جس پرموجود لوگوں نے بھی ہر ایک نعت خواں کو دل کھول کر داد دی اور بار بار مرکز نعروں سے گونجتا رہا۔ ثنا خوان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شکیل احمد قادری، فیاض گوہر، ناصر اکبر، عکاشہ امجد، مظہر اقبال، شہزاد حسین قادری آف مینیدی، محمد افضال مارا تھونا، ملک نسیم اعوان، ننھے نعت خواں وہاب علی، عمران قادری، زبیر احمد کیپسیلی، استاد لطیف، محمد رفیق قادری اور سجاد حسین قادری نے اپنے مخصوص انداز میں رباعی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ آخر میں صدر منھا ج القرآن رانا محمد وقار خان کی طرف سے منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کو ایک کامیاب محفل کے انعقاد پر مبارک باد دی درود و سلام و دعا کے بعد حاضرین میں منہاج نعت کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے لنگر تقسیم کیاگیا۔

رپورٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان

تبصرہ

Top