یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس

مورخہ: 26 مئی 2013ء

مو رخہ 26 مئی بروز اتوار دن 1 بجے مرکز منہا ج القرآن ریندی میں مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مجلس شوریٰ کے صدر میر محمد عارف بٹ نے کی۔ تحریک منہاج القرآن کے تمام ذیلی مراکز اور یونان بھر سے مجلس شوریٰ کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

مجلس شوریٰ کے اجلاس کی باقاعدہ کاروائی تلاوت کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت خالد محمود قادری(خطیب مرکزمنہاج القرآن ریندی)نے حاصل کی ملک نسیم اعوان (ناظم ذیلی مرکز منہاج القرآن کو روپی)نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کیا مرزا محمد بشیر بیگ نے حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمت میں اپنا لکھا ہوا قصیدہ پیش کیا، مجلس شوریٰ کی باقاعدہ کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام مرتضیٰ قادری نے سب سے پہلے حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی حالیہ کاوشوں اور دن رات کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور مجلس شوریٰ کے ممبران کو آئے دن نئی مرکزی ترامیم سے آگاہی دی اسی سلسلے میں تمام مجلس شوریٰ کے ارکان کو پاکستان میں 23 دسمبر سے لیکر لانگ مارچ اور11مئی کے دھرنوں سمیت تمام سرگرمیوں سے باخبر کیا۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں تنظیم منہاج القرآن کی بہتری کے لئے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا جن میں فنڈنگ، ممبر شپ، دورہ (ڈاکٹر حسن محی الدین قادری) اور اس دورے کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا یاد رہے کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں منہاج ویلفیئرفاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر ایک کوپن سکیم پراجیکٹ کا بھی اجراء ہوا جس میں 27 رمضان المبارک 2013 کو ہونے والی قرعہ اندازی میں ایک خوش نصیب کو عمرے کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا۔

آخر میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان رانا محمد وقار خان نے تمام آنے والے معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا اور تنظیمی معاملات کو بخوبی ادا کرنے پر تمام ذیلی مراکز اور ممبران کی کوششوں کو سراہا۔ صدر مجلس شوریٰ میر محمد عارف بٹ نے بھی آنے والے تمام مجلس شوریٰ کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کو سننے اور کتب کا مطالعہ کرنے کو ترجیح دی۔ دعائے خیر کے بعد تمام آنے والے معزز مہمانوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

Top