یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) کے زیر اہتمام سالانہ محفل ایصال ثواب کا اہتمام

مورخہ: 26 مئی 2014ء

مورخہ 24 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عصر مرکز منہاج القرآن ریندی میں رانا محمد وقار خان (صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان) کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے سالانہ محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایصال ثواب کی محفل میں مرکزی ایگزیکٹیو باڈی کی طرف سے رانا محمد وقار خان (صدر منہاج القرآن یونان )، ارسلان خرم چیمہ(ناظم مالیت)، مرزا محمد امجد جان(ناظم نشرواشاعت)، محمد اسلم چوہدری(ناظم رابطہ)، محمد آصف قادری(ناظم ممبر شپ)، حاجی محمد الیاس(صدر ویلفیئر، مسجد کمیٹی)، شامیر امجد(ناظم یوتھ لیگ) اور حاجی جاوید اقبال(ناظم لائبریری)نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت غلام سرور قادری نے حاصل کی اور نقابت کے فرائض بھی بخوبی ادا کئے۔ آقائے دو جہاں محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے والوں میں ناصر اکبر، ندیم عباس، مظہر اقبال، محمد اقبال(ناظم حلقہ درود)، پرویز احمد، واجد علی، محمد شہزاد قادری(منیدی)، فیاض گوہر(ناظم منہاج نعت کونسل)اور سجاد حسین قادری (صدر منہاج نعت کونسل) شامل تھے تمام آنے والے ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اپنی پیاری آواز سے ہال میں موجود تمام لوگوں کے دل موہ لئے اور ہال بار بارنعروں کی آوازسے گونجتا رہا۔

محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خالد محمود قادری (امام و خطیب مسجد ہٰذا)نے والدین اور بالخصوص والدہ کی شان و مرتبہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان فرمایا کہ جب دائی حلیمہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملنے آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی کملی اپنے شانوں سے اتار کر اماں حلیمہ کے بیٹھنے کے لئے بچھا دی اور جب آپ جانے لگیں تو آپکو چھوڑنے کے لئے دور تک گئے،قرآن شریف میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ اپنے والدین کو اف تک نہ کہو۔ آخر میں صدر تحریک منہاج القرآن یونان رانا محمد وقار خان کی طرف سے تمام آنے والے معزین کا شکریہ ادا کیا گیا اور مہمانوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: مرزا محمد امجد جان(ناظم نشرواشاعت)

تبصرہ

Top