یونان: مرکز منہاج القرآن ریندی میں ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد

مورخہ: 31 مئی 2014ء

مورخہ 31 مئی بروز ہفتہ بعد از نماز عصر محمد نوید سحر(دیرینہ تحریکی ساتھی) کی والدہ ماجدہ کے لئے ا یصال ثواب کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تحریک منہاج القرآن یونان کی طرف سے صدر رانا محمد وقار خان، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، ناظم مالیات ارسلان خرم چیمہ، ناظم نشرواشاعت مرزا محمد امجد جان، ناظم ممبر شپ محمد آصف قادری، صدر ویلفیئر حاجی محمد الیاس، ناظم لائبریری حاجی جاوید اقبال اور حاجی محمد بشیر شاد(صحافی، چیف آڈیٹر)، چوہدری اعجاز احمد(صدر مسلم لیگ ن یونان)، ملک جاوید اقبال اعوان(سابق صدر منہاج القرآن)، جبار سلہری(سابق ناظم منہاج القرآن)نے بھی خصوصی شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت خالد محمود قادری(خطیب، امام مسجد ہٰذا)نے حاصل کی، نقابت کے فرائض قیصر فاروق نے بخوبی سر انجام دیئے۔ یونان بھر سے مشہور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرپور شرکت کی جن میں محمد ناصر اکبر، ناظم منہاج نعت کونسل فیاض گوہر، محمد آصف قادری(پیرستیری)، سید شاہد مقصود، حقنواز ماراتھونااور صدر منہاج نعت کونسل سجاد حسین قادری نے اپنی پیاری آواز میں آقائے دو جہاں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا جس سے پورا ہال نعروں سے گونج اٹھا

ایصال ثواب کی محفل سے خصوصی خطاب میں صوفی عبیداللہ چشتی (امام، خطیب مرکز منہاج القرآن نیا ماکری، ماراتھونا) نے کہا کہ جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنی عبادت میں کسی کو شریک نہیں کیا، ساتھ ہی والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کا کہا ہے۔ جب کسی مسلمان کے والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں فوت ہو جاتے ہیں اور جب وہ ان کے لئے دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتا ہے تو اس کے تمام گناہ معاف کر دیئےجاتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے جو لفظ بھی نکلتا ہے حق نکلتا ہے اور اللہ کا کلام ہی نکلتا ہے اللہ کے حضور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جن کے والدین زندہ ہیں انھیں ان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور جن کے اس دنیا فانی سے جا چکے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور انھیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے، آخر میں ناظم منہاج القرآن یونان غلام مرتضیٰ قادری نے تمام آنے والے معزز مہمانوں، ذیلی مراکز اور سیاسی، سماجی اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اور محمد نوید سحر سے منہاج القرآن کی طرف سے اظہار تعزیت کیا محفل کے اختتام پر تمام مہمانوں میں محمد نوید سحر کی طرف سے لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

Top