یونان: منہاج یورپین کونسل کادورہ یونان، تمام یورپ سے صدور اور ناظمین کی شرکت

یورپ سے متعلقہ تمام ممالک میں موجود تنظیمی معاملات کو فعال بنانے اور بہترین لائحہ عمل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں

مورخہ 12 دسمبر 2014 بروز جمعتہ المبارک سے 15 دسمبر 2014 بروز سوموار تک یورپین ممالک کے اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے صدور، ناظم و اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ یورپ سے متعلقہ تمام ممالک میں موجود تنظیمی معاملات کو فعال بنانے اور بہترین لائحہ عمل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیمی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئیں، مزید یہ کہ یونان کے موجودہ معاشی حالات، یونان کے تنظیمی حوالہ جات سے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

منہاج یورپین کونسل کا اجلاس ہفتہ 11 دسمبر اور اتوار 12 دسمبر 2014 کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں منعقد ہو ا، جس میں شرکت کے لئے یورپ کے مختلف ممالک سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران اور منہاج القرآن یورپ کی ملکی تننظیمات کے صدور و ناظمین جمعہ کے روز ایتھنز (یونان) پہنچے، ان ممالک میں سپین، فرانس، ہالینڈ، جرمنی ناروے، ڈنمارک اور بیلجیم شامل ہیں۔ ایتھنز کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال مقامی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران نے کیا۔

جمعہ کی شام MEC کی ایگزیکٹو کونسل کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں اگلے روز کے ایجنڈا کے نکات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کے علاوہ جمعہ کی شام منہاج القرآن یونان کے مرکز MQI یونان کی طرف سے یورپ بھر سے آئے مہمانوں کے اعزا زمیں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی اور یورپ بھر سے آنے والے مہمانوں کا تعارف کروایا گیا، جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی نو منتخب تنظیم کو منہاج یورپین کونسل کی میٹنگ کے لئے احسن انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چوہدری اعجاز احمد وڑائچ کی صدارت میں ہفتہ اور اتوار کے روز ہونے والی میٹنگز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین ممالک کی تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ سال کے لئے دینی، تنظیمی، دعوتی، تدریسی، سماجی، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور خصوصی طور پر یورپ کے مسلمان اور پاکستانی نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف منصوبہ جات پر مشاورت اور اہم فیصلہ جات کئے گے۔

اتوار کو بعد نماز عشاء ایک خصوصی نشست میں یونان میں موجود تمام سیاسی، سماجی اور صحافی برادری نے بھی شرکت جس میں ان تمام حضرات اور خاص کر صحافی برادری کی طرف سے کئے گئے سوالات پر صدر یورپین کونسل نے بخوبی و احسن جوابات دئیے اس کے بعد تمام مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر پر ہوا جس کی سعادت صوفی عبید اللہ چشتی کے حاصل کی۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

Top