یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قائد ڈے کی تقریبات

ایتھنز: منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام یونان کے مختلف شہروں میں قائم منہاج القرآن اسلامک سینٹرز میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں شیخ الاسلام کی فروغِ امن اور تجدیدِ دین کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ تقریبات کروپی، اینوفیتا، برہامی اور الف سینا کے مراکز پر انعقاد پذیز تھیں، جبکہ مرکزی تقریب 19فروری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی، ایتھنز میں منعقد کی گئی۔ مرکزی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت یونان کی مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی اور صحافی برادری کی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں منہاج القرآن اسلامک سینٹر ریندی کے ڈائیریکٹر علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم غلام مرتضیٰ قادری، پی ٹی آئی یونان کے صدر غلام حیدر سیال، پاکستان عوامی تحریک یونان کے سابق صدر چوہدری مدثر خادم سوہل، منہاج القرآن یوتھ لیگ یونان کے سیکرٹری جنرل غلام عباس مصطفوی، جامع مسجد منہاج القرآن کروپی کے امام و خطیب حافظ شاہد محمود قادری، جامع مسجد منہاج القرآن سیماتاری کے خطیب صوفی رخسار احمد قادری، سید محمد جمیل شاہ، احسان اللہ خان، ملک ضیاء مچھوڑا نے اظہارِ خیال کیا۔

مقررین نے شیخ الاسلام کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ فرد واحد اپنی فکر و دانش، فہم و فراست اور عملی جدوجہد سے فکری و عملی سطح پر ملتِ اسلامیہ کی اصلاح و فلاح کے لیے اتنے مختصر دورانیے میں اتنی کامیاب، بےمثال اور نمایاں خدمات انجام دی ہوں، بلاشبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالم اسلام کی علمی و فکری اور ہمہ جہت شخصیت ہیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری ملتِ اسلامیہ کی تاریخ کے دورِ جدید کے مؤسس، مجدد رواں صدی اور روشن مستقبل کی نوید سحر ہیں۔ رب کریم آپ کو عمر خضر عطا فرمائے۔

تقریب کے دوران منہاج نعت کونسل یونان کے صدر سجاد حسین قادری، محمد افضال ماراتھونا، محمد رفیق قادری، ناصر اکبر اور باقر علی چغتائی نے ترانہ پیش کیا، جبکہ قاری مدثر مصطفیٰ نے نقابت کے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ علامہ حافظ محمد نواز ہزاوری نے شیخ الاسلام کی صحت وسلامتی اور درازئ عمر کے لئے دعا کروائی۔

رپورٹ: قاری مدثر مصطفی

تبصرہ

Top