یونان: منہاج القرآن کے زیراہتمام خصوصی تربیتی نشست

مورخہ: 27 جون 2017ء

مؤرخہ 27 جون 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ حافظ محمد پروفیسر ادریس الازہری نے خصوصی گفتگو کی۔ تربیتی نشست میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے کارکنان و عہدیداران جن میں سرپرست محمد رفیق اعجاز، امیر تحریک غلام مرتضی قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل محمد اسلم چوہدری، سینئر نائب صدر مرزا امجد جان، ناظم محمد شاہد بٹ، نائب صدر عادل شہزاد، سینئر نائب ناظم حاجی محمد بشیر عاصی، نائب ناظم طارق شریف، صدر پیس اینڈ اینٹی گریشن شمیر امجد، صدر منہاج نعت کونسل سجاد حسین قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر عبدالرزاق، ناظم خرم ارسلان چیمہ اور دیگر نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ تربیتی نشست میں منہاج القرآن یونان کے کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔

تربیتی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول ﷺ سجاد حسین قادری اور حافظ مظہر نے پیش کی۔ ناظم تحریک یونان شاہد محمود بٹ نے محمد صدر تحریک منہاج القرآن یونان اسلم چوہدری کو کارکنان کے تعارف کی دعوت دی۔

علامہ حافظ محمد پروفیسر ادریس الازہری نے تمام کارکنان کو مختصر وقت کی کال پر کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور یونانی زبان میں ترجمہ عرفان القرآن و فتوی برائے دہشت گردی کے پبلش کروانے پر بھی مبارک دی۔ انہوں نے کارکنان کو تحریک منہاج القرآن کی جدوجہد اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی بھر کی محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنے اور ہر خاص و عام تک تحریک کے پیغام کو پھیلانے کے لئے اپنی محنت کو بلا امتیاز عام کرنے کی تلقین بھی کی۔

اختتام پر تمام مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: ناظم نشرواشاعت اسد الہی

تبصرہ

Top