یونان: مسکین فیض الرحمن درانی کے لیے محفل ایصال ثواب

مورخہ: 19 اگست 2017ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام 19 اگست 2017ء کو امیر تحریک مسکین فیض الرحمن خان درانی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور ایصال ثواب کی محفل اسلامک سنٹر ریندی میں منعقد ہوئی۔ محفل میں قرآن خوانی اور محفل نعت شامل تھی۔ تحریک منہاج القرآن کے اِس عظیم سرمایہ کی ناگہانی و اچانک وفات پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے تمام ذیلی مراکز میں محافل ایصال ثواب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز قرآن کریم فرقان مجید کی تلاوت سے کیا گیا جسکی سعادت محمد عاقب جاوید نے حاصل کی۔ انس محمود قادری، صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری اور اٹلی سے محترم برکات احمد زیدی نے حاصل کی۔

علامہ محمد نواز ہزاروی نے مرحوم ومغفور کے حالات زندگی اور تحریک سرگرمیوں کے حوالے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر محفل میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی کی طرف سے 470 قرآن پاک کا ہدیہ بطور ایصال ثواب پیش کیا گیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا ئے مغفرت کی گئی۔

رپورٹ: شیخ اسد الٰہی، ناظم نشر و اشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان

تبصرہ

Top