یونان: محفل ذکر و نعت اور حلف برادری کی تقریب


منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز منہاج القرآن الف سینا میں محفل نعت اور تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت ندیم ناظم مالیات ذیلی مرکز منہاج القرآن الف سینا نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائص قاری مدثر مصطفیٰ نے نبھائے جبکہ مقامی نعت خواں حضرات کے علاوہ قمر خورشید نے خصوصی کلام بھی پیش کیا۔ سجاد حسین قادری صدر منہاج نعت کونسل یونان اور شہزاد احمد قادری ایتھنز نے بھی نعتیہ کلام پیش کیے۔ علامہ خالد محمود قادری ڈائریکٹر ذیلی مرکز منہاج القرآن الف سینا نے اظہار خیال کیا اور عشق مصطفیٰﷺ کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل بیان کیا۔

اس موقع پر محفل کے اختتام پر تقریب حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری نے ذیلی مرکز منہا ج القرآن الف سینا کے نو منتخب عہدیدران سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میںمرکز ی عہدیدران میںسے سینئرنائب صدر مرز اامجد جان، نائب ناظم طارق شریف اعوان، صدر منہاج نعت کونسل یونا ن سجاد حسین قادری، ناظم ممبر شپ سعید ظفر اور صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر عبدالرزاق نے خصوصی شرکت کی۔ حلف برداری کے بعد مرکز صدر محمداسلم چوہدری نے اہلیان الف سینا اور نو منتخب عہدیدران کو نیشنل ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے خصوصی مبارکباد پیش کی۔ اس تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئرعہدیدران نے بھی شرکت کی۔ آخر میں علامہ خالد محمود قادری نے دعا کی۔

رپورٹ : شیخ اسدالٰہی، ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان

تبصرہ

Top