شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری یونان پہنچ گئے، ایتھنز ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مؤرخہ 6 جولائی 2018 کو یونان میں ایتھنز ائیرپورٹ پہنچے، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، حماد مصطفیٰ المدنی بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ آپ کی یونان آمد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری، ناظم محمد شاہد بٹ کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے عہدیدران اور ذیلی مراکز کے صدور، ناظمین و امام خطیب ائیرپورٹ پر موجود تھے، جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے قائدین، ایگزیکٹیو کونسل اور ذیلی مراکز کے صدور و ناظمین، کارکنان اور صحافی برادری نے بھی آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کی، انہوں نے نواز شریف اور ان کی فیملی کے دیگر افراد کو سنائی جانے والی سزا پر کہا کہ بڑا پکڑا گیا ہے چھوٹا بھی پکڑا جائے گا، قاتلوں اور لٹیروں کی سزا کا آغاز ہو گیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

دریں اثناء ایک تقریب میں شیخ الاسلام کو منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان، پاکستان عوامی تحریک یونان، منہاج یوتھ لیگ، منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن اور تمام ذیلی مراکز سے تشریف لائے ہوئے عہدیدران کا تعارف کروایا گیا۔ عہدیداران میں صدر یورپین کونسل ظل حسن، صدر یورپین کونسل زون 3 اقبال وڑائچ، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری، ناظم محمد شاہد بٹ، سینئر نائب صدر مرزا امجد جان، سینئر نائب صدر مرزا بشیر احمد بیگ، نائب ناظم ملک طارق شریف اعوان، صدر پاکستان عوامی تحریک یونان ڈاکٹر عبدالرزاق ناظم ارسلان خرم چیمہ‎ و دیگر شامل تھے۔

کارکنان کیساتھ نشست

7 جولائی 2018ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل رینڈی یونان میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، حماد مصطفیٰ قادری، ظل حسین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل زون 3 کے صدر اقبال وڑائچ نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت سے ہوا اور علامہ محمد نواز الازھری نے تلاوت قرآن مجید کی جبکہ محمد شاہد اکرم صدر منہاج القرآن انوفیتا اور منہاج نعت کونسل یونان انوفیتا کے صدر سجاد حسین قادری نے نعت خوانی کی۔

شیخ الاسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام کارکنان آپس میں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کیساتھ رہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں اور دیار غیر میں اسلام کے پرامن پیغام کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ نشست کے اختتام پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے خصوصی دعا کرائی۔

8 جولائی 2018ء کو ہی پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آپ نے خطاب بھی کیا۔ 9 جولائی 2018ء کو شیخ الاسلام سپین کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر یونان کے عہدیداروں نے آپ کو ائیرپورٹ پر خداحافظ کہا۔

تبصرہ

Top