منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام محفل میلاد

مورخہ: 25 مارچ 2012ء

منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام 25 مارچ 2012ء کو 5 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے معزز مہمانوں میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی صدر محترمہ ڈاکٹر علیہ عثمان طرار، محترمہ صائمہ عثمان کھرل ایڈوکیٹ، محترمہ فردوس، محترمہ علیشبہ اور محترمہ زارا شامل تھیں۔ منہاج ویمن لیگ کی مرکزی نعت کونسل کی اراکین کے علاوہ محترمہ شیکرہ نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام کو شیخ الاسلام کے خصوصی سلوگن "آو کے سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس میں مقامی نعت خواں خواتین کے علاوہ منہاج ویمن لیگ کی نعت کونسل نے بھی کلام پڑھے۔ اس موقع پر حاضرین نے بھرپور جوش و خروش کا اظہارکیا۔

محفل میں محترمہ شاکرہ چوہدری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اس امر کی ضرورت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کو عام کیا جائے۔ محبت رسول ایک ایسا درس ہے، جو امت کو یاد دلانے کی ضرورت ہے۔ اس کی بحالی سے ہی امت مسلمہ کی بحالی اور تحفظ و عروج ممکن ہے۔

اس پروگرام میں 2 ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی خوشحالی اور ترقی کے علاوہ دنیا بھر میں قیام امن کی دعا بھی مانگی گئی۔

تبصرہ

Top