ہری پور: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر سفیر امن سمینار

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن ہریپور اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 19 فروری 2017 کو بےنظیر بھٹو ہال ہریپور میں سفیرِ امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعٰلی احمد نواز انجم، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر حافظ وقار قادری، پاکستان عوامی تحریک پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری راجہ وقار احمد، تحریک منہاج القرآن ہزارہ ڈویژن کے امیر ضیاء الرحمن ضیاء، تحریک منہاج القرآن ہریپور کے حاجی غلام شبیر، پاکستان عوامی تحریک ہریپور کے صدر پروفیسر مظہر حسین خیال، علامہ اقبال اکیڈمی لاہو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، حاجی محمد ارشاد، حاجی عبدالرحمن، ملک نوید اختر، یاسر ریاض، محمد مرسلین قادری، صاحبزادہ زاہد کریم، نزاکت خان قادری، سرجہان بغدادی، شوکت قادری، حاجی محمد رضوان، علامہ آصف عزیز اور پروفیسر فاروق احمد سمیت مذہبی اورسیاسی جماعتوں کے وفود اور عوام الناس شریک تھے۔

سیمینار کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی اور ان کی مجددانہ کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جس دور میں دہشت گردی کا عفریت اپنے جوبن پر تھا ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنا مجددانہ فریضہ اداکرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتوی دیا جسے 80 لاکھ ویب سائٹس پر ڈسکس کیا گیا۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور آنے والی نسلوں کو اس تشدد سے محفوظ کرنے کیلئے 22 کتب پر مشتمل دہشت گردی کے خلاف عالمی امن نصاب مرتب کیا جسے اب جامعات میں لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ اعزاز بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کو حاصل ہے کہ دنیا کی 16 یونیورسٹیز میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت اورخدمات پر پی ایچ ڈیز ہورہی ہیں۔ سیمنار میں نقابت کے فرائض یاسر ریاض نے ادا کیے۔ سفیر امن سیمینار کے اختتام پر درود و سلام اور دعاؤں کی چھاؤں میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا 66 پاؤنڈ ز کا کیک کاٹا گیا۔ سیمینار کے اختتام پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت، سلامتی اور پاکستان و عالم اسلام کیلئے دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

Top