ہری پور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہری پور کے زیراہتمام پہلے مرحلے میں 100 خاندانوں میں پیکج تقسیم کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت اسسٹنٹ کمشنر ہری پور علی شیر نے کی اس موقع حاجی غلام شبیر صدر منہاج القرآن ہری پور، ڈاکٹر جہانگیر عباسی صدر پاکستان عوامی تحریک، منیر ہاشمی ڈریکٹر منہاج القرآن اکیڈمی، ڈاکٹر شجاعت صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہری پور، عابد صاحب ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہری پور، جاوید القادری رہنما تحریک منہاج القرآن ہزارہ، مشکور سواتی صدر منہاج القرآن تحصیل ہری پور، یاسر ریاض صدر منہاج یوتھ لیگ کے پی کے، ملک نثار صدر منہاج یوتھ لیگ، چوہدری معیز قادری جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم ہزارہ ڈویژن، صاحبزادہ وقاص سیکرٹری انفارمیشن ہزارہ، ملک بلال صدر ایم ایس ایم ہری پور نے شرکت کی۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن پیکج گھروں کی دہلیز تک پہنچائے گئے اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔

تبصرہ

Top