منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام مورخہ 14 فروری 2011ء بروز پیر بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں سالانہ عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا  جس کی سعادت حافظ عدنان سیالوی نے حاصل کی۔

ارشد محمود، محمداسلم، حافظ سید تنویر حسین شاہ، ارشد نیاز، قاری عبدالرحمن چشتی، قاری قدرت اللہ سلطانی اور قاری صابر حسین صابری نے اپنی پرسوز آوازوں میں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی جبکہ حافظ محمد طیب نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے ڈائریکٹر حافظ محمد نسیم نقشبدی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان نورانیت کے حوالہ سے مدلل اور مفصل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے نہ صرف دنیا روشن ہوئی بلکہ آپ نے لوگوں کے باطن کو بھی منور فرمایا۔ محفل میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ صلوۃ و سلام کے بعد علامہ قاری عبدالرحمن چشتی کی خصوصی دعا سے مبارک محفل شرکاء کے دلوں میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چراغ جلاتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔ پروگرام کے اختتام پر ضیافت میلاد سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ : محمد نسیم نقشبندی

تبصرہ

Top