انڈیا: منہاج القرآن پبلیکیشنز کی 8 روزہ قومی کتاب میلہ 2024 میں شیخ الاسلام کی تصانیف کی نمائش

Minhaj ul Quran Publication India Book Stall in india

منہاج القرآن پبلیکیشنز (انڈیا) نے 8 روزہ قومی کتاب میلہ 2024 میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قرآنیات، احادیث، ایمانیات، اعتقادیات اور سیرت و فضائل نبوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوعات پر مبنی 6 سو سے زائد کتب کا نمائشی سٹال لگایا۔ اسٹال میں شیخ الاسلام کی اردو، ہندی، انگریزی اور عربی زبان میں شائع ہونے والی کتب پیش کی گئیں۔ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمائشی سٹال کا دورہ کیا اور شیخ الاسلام کی کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تحقیق کے میدان میں یدطولیٰ رکھنے والے عظیم سکالر ہیں جنہوں نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو دنیا میں فروغ دینے کے ساتھ اسلام کے ساتھ منفی رویوں کو نتھی کرنے کی سازشوں کا قلع قمع کر کے اسلام کے تصور امن و سلامتی کو دنیا کے سامنے لانے میں بھی کلیدی اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

منہاج القرآن پبلیکیشنز (انڈیا) کا اسٹال اپنی انفرادیت کے اعتبار سے سب سے زیادہ ممتاز اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا کیونکہ اسٹال پر سینکڑوں کتب ایک ہی شخصیت کی تصنیف کردہ تھی۔ لوگوں کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف میں خصوصی دلچسپی قابل دید تھی۔ سیرت النبی ﷺ، اہل بیت اطہار علیہم السلام کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کی عالمی کتب میلہ میں بہت مانگ رہی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بچوں کی تربیت کے حوالے سے تصانیف میں خواتین کی دلچسپی قابل دید تھی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تصانیف کا اسٹال بھی عالمی کتب میلہ میں موجود تھا۔

تبصرہ

Top