صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ کا دورہ اسلام آباد

بابر علی چوہدری مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے بیداری شعور عوامی ریلی کے سلسلہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کا دو روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے 5 دسمبر صبح 10 بجے دفتر تحریک منہاج القرآن چاندنی چوک راولپنڈی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی ضلعی تنظیم سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے ضلعی تنظیم کو 18 دسمبر کی بیداری شعور عوامی ریلی میں زیادہ سے زیادہ نوجوانون کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ضلعی صدر راجہ محمد سعید نے انہیں بتایا کہ اس سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور ان شاءاللہ 18 دسمبر کو لیاقت باغ میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے اب تک کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں اسی روز انہوں نے رانا شکیل احمد مرکزی سیکرٹری انفارمیشن، منصور قاسم اعوان ضلعی جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ اور مظہر محمود علوی ضلعی سیکرٹری ٹریننگ کے ہمراہ PP13-A, PP13-B, PP14-B, PP14-A اور اسلام آباد (اربن) کے عہدیداران کے ساتھ مختلف مقامات پر رات 10 بجے تک میٹنگز کیں جن میں آپ نے بیدری شعور عوامی ریلی کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے گفتگو کی اور تمام عہدیداران کو 18 دسمبر کی ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

دوسرے روز 6 دسمبر کو آپ نے صبح 10 بجے سے لیکر رات 8 بجے تک PP10-A, PP10-B, PP09-A, PP09-B, PP13-c, PP12 اور اسلام آباد (رورل) کے عہدیداران سے مختلف مقامات پر میٹنگز کیں اور تمام حلقہ جات کے عہدیداران نے اب تک کی گئی تیاریوں سے آپ کو آگاہ کیا جس پر آپ نے انہیں مزید ہدایات دیں۔ اس دورے کو کامیاب بنانے میں راولپنڈی کے ضلعی صدر راجہ محمد سعید، جنرل سیکرٹری منصور قاسم اعوان، سیکرٹری ٹریننگ مظہر محمود علوی اور اسلام آباد سے احمد مصطفوی نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ: رانا شکیل احمد مرکزی سیکرٹری انفارمیشن

تبصرہ

Top