اسلام آباد: فیڈرل منہاجینز فورم کا اجلاس

راولپنڈی، اسلام آباد میں موجود منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ کی نمائندہ تنظیم فیڈرل منہاجینز فورم کے زیراہتمام اہم اجلاس 28 نومبر 2012 کوشام 4 بجے المدینہ ہال کراچی کمپنی جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کی۔ اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی صدر منہاجینز و نائب ناظم اعلیِ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری تھے، جبکہ اجلاس کی صدارت صدر فیڈرل منہاجینز فورم پروفیسر عبدالقدوس درانی نے کی۔

اجلاس میں 40 سے زائد منہاجینز نے شرکت کی۔ ان میں پروفیسر عبدالقدوس درانی، حافظ آفتاب احمد، امجد چوہدری، محمد رضوان، محمد زاہد، محمد محسن بھٹی، حافظ مزمل حسین، نجم الثاقب، غلام جیلانی، ارشد مصطفوی، حامد رضا، ظل حسین قادری، شمریز اعوان، محمد ساجد حسین، خضر حیات نقشبندی، محسن عباسی، اظہر الطاف عباسی، قیصر محمود، رضوان عباسی، تصدق حسین، محمد زہیر صدیقی، محمد حفیظ کیانی، محمد عادل سفیان، وقاص خان تنولی، اعجاز احمد خان، شاھد نواز، عنصر علی قادری، محمد ایوب عباسی، محمد وقاص عباسی، عامر ملک اور محمد بابر شامل تھے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ مزمل حسین نے حاصل کی، جبکہ قاری عنصر علی قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شمریز اعوان نے ادا کئے۔

اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ نیکی کرنا اچھی بات ہے، لیکن اگر نیکی وقت پر کی جائے تو اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وقت کی اہمیت ہے، لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس وقت کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہیں اور 23 دسمبر کو ان کی پاکستان آمد کے موقع پر ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ ایجنڈے کی خاطر مینار پاکستان پر لوگوں کا جم غفیر اکٹھا کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاجینز مصطفوی مشن کا ہراول دستہ ہیں، لہذا پاکستان میں رائج بدترین نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے منہاجینز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاجینز علامہ رانا محمدادریس قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی تاریخ میں 23 دسمبر کی بہت اہمیت ہے، لہذا منہاجینز کو اس کی قدر و قیمت کا احساس کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کو عظیم الشان اور تاریخی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کو ان کے حقوق دلانے کیلئے مینار پاکستان آنے کی دعوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی مینار پاکستان آمد ایک نئے پاکستان کیلئے نوید ثابت ہوگی اور ان شاء اللہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر عوام کا ایک سمندر ہوگا، جو شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کرے گا۔

اجلاس میں فیڈرل منہاجینز فورم کے جنرل سیکرٹری محمد حفیظ کیانی نے تنظیم کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا تھا:

  • شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد۔

  • فیڈرل منہاجینز فورم کی تنظیم نو جبکہ فیڈرل منہاجینز فورم کی تنظیم نو۔

اس حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ 23 دسمبر کے بعد فورم کی تنظیم نو کی جائے گی۔ جبکہ شفاقت علی بغدادی جو کہ فورم کے سینئر نائب صدر تھے۔ ان کے بیرون ملک جانے کی وجہ سے محمد ساجد حسین کو سینئر نائب صدر منتخب کیا گیا۔

تبصرہ

Top