راولپنڈی : عوامی استقبال کے سلسلے میں تشہیری مہم

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام راولپنڈی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تشہیری مہم مکمل کر لی گئی ہے، اس تشہیری مہم کے دوران علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، پوسٹرز اور گزرگاہوں پر ہولڈنگ بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے، جس میں لوگوں کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

اس مہم میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

عوامی استقبال مہم کے سلسے میں منہاج القرآن آفس راولپنڈی میں تشہیری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس کے صدر محمد سعید راجہ (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ)، سیکرٹری محمد اشتیاق (نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) اور 2 ممبر بھی ہیں۔ اس مہم کے سلسلے میں راولپنڈی کے تمام مشہور ایریاجات میں 300 بڑی دیواریں اور اس کے علاوہ ہر پی پی حلقہ میں سیکنڑوں کی تعداد میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 6 بڑے ہولڈنگ بورڈ، 300 رکشہ فلیکس اور 200 پول فلیکس بھی اس میں شامل ہیں۔ تشہیر کا آخری مرحلہ شروع ہو چکا ہے، جس میں اشتہارات اور کیبل ایڈ، ہینڈ بلز کی تقسیم اور لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر sms کرنا شامل ہیں۔

رپورٹ : محمد اشتیاق
سیکرٹری عوامی استقبال تشہیری کمیٹی راولپنڈی

تبصرہ

Top