عوامی مارچ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی بھرپور حمایت کرتے ہے۔ وکلاء کی پریس کانفرنس

عوامی مارچ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت اور بھرپورشرکت کااعلان

اسلام آباد() ینگ لائرز فورم کے رہنماؤں طارق گوپانگ، یامین عباسی، محمد عارف بھٹی، طارق بٹ اور ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ کو روکنے کی کوششیں کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے جس کے خلاف عدالت میں جائیں گے، طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے تاہم ایسا ہوا تو بھی لانگ مارچ متبادل قیادت کے تحت جاری رہے گا۔ موجودہ جمہوریت آمریت سے بھی بدتر ہے، کیمپ اکھاڑ کر اور پٹرول بند کرکے تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کااظہار ینگ لائرز فورم کے عہدیداران نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر وکلاء بھی موجودتھے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود لانگ مارچ نہیں رکے گا، ہماری ساری تیاریاں مکمل ہیں اور رہائش و خوراک کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لانگ مارچ کو روکنے کی کوششیں کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے پاس رٹ دائر کردی گئی ہے جس میں انہوں نے واضع کیاہے کہ حکومت کسی بھی شہری کو گرفتار یا حراساں نہیں کرسکتی۔ لانگ مارچ ہر شہری کا آئنی و جمہوری حق ہے ہم نے کیمپ لگانے اور دھرنے کے لیے این او سی کی درخواست دی تھی تاہم اس پر غور نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے بینرز اور بل بورڈز کو اتار رہی ہے حالانکہ اس پر دس لاکھ روپے خرچ کرتے ہوئے آئنی و قانونی راستہ اختیار کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی اور ایوان صدر کے سامنے جا کر مشرف کے خلاف نعرے لگائے تاہم اس نے بھی اس قدر ظلم نہیں کیا جتنا موجودہ حکومت جمہوریت کی آڑ میں کررہی ہے، دراصل یہ جمہوریت آمریت سے بھی بدتر ہے۔ کیمپ اکھاڑ کر اور پٹرول بند کر کے تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہاہے تاہم ہم یہ بات واضع کردینا چاہتے ہیں کہ ان کی کوششوں سے لانگ مارچ نہیں رکے گا۔ ہماری ساری تیاریاں مکمل ہیں اور رہائش و خوراک کے لیے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا کہ لانگ مارچ سیدھا ڈی چوک آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تنظیم لانگ مارچ کا زیرو پوائنٹ کے مقام پر استقبال کرے گی اور پھر اس کے ساتھ ہی ڈی چوک تک آئے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کو گرفتار کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے تاہم اگر ایسا ہوا تو ان کی جگہ متبادل قیادت تیار ہے جو دھرنے کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیر معین الحق شاہ جو کہ اصل میں سجادہ نشین گولڑہ شریف ہیں نے لانگ مارچ کی حمایت دہرائی ہے اور نظام الدین جامی نے جو پریس کانفرنس کی ہے یہ ان کا اپنا فعل ہے منہاج القرآن نے ان سے کسی قسم کی مدد کی درخواست نہیں کی ہے۔

تبصرہ

Top