منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا (جاپان ) میں شب برات کی محفل اور مسجد المصطفیٰ کا افتتاح

 منہاج القرآن انٹرنیشنل(ناگویا) جاپان کے زیراہتمام مورخہ 16 جولائی2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد المصطفیٰ مرکز کا افتتاح ہوا اورشب برات کی محفل منعقد ہوئی۔

مرکز کا افتتاح ہالینڈ سے تشریف لائے ہوئے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد نے کیا۔ افتتاح کے بعد محفل شب برات منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد سعد نے حاصل کی، محمد جاوید سجن نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیش کی جبکہ منہاج القرآن جاپان کے نائب صدر سید عثمان بخاری نے نقابت کے فرائض ادا کئے۔ علامہ حافظ نذیر احمد نے قرآن و حدیث کی روشنی میں شب برات کی فضیلت کو اجاگر کرتے ہوئے اس رات میں عبادت کے ثمرات پر مدلل گفتگو فرمائی جسے حاضرین نے بڑے شوق اور انہماک سے سنا۔ خطاب کے بعد محفل ذکر، نوافل اور صلوۃ التسبیح ادا کرتے ہوئے سحری کے بعد نماز فجر ادا کی اور خصوصی دعا کرائی۔

محفل شب برات اور افتتاحی تقریب میں ٹوکیو سے رانا عبدالوحید (اسسٹنٹ مینجر پی آئی اے) نے خصوصی شرکت کی جبکہ مرکزی نائب صدر سید عثمان بخاری، ناگویا کے صدر اعجاز رمضان کیانی، نعیم کیانی، راجہ رضوان، راجہ ظہور، ملک عبدالروف، عرفان بٹ، ملک سبطین، سید فدا حسین شاہ، اعجاز بھنڈر، راجہ جمیل، محمد شفقت، ملک حماد، جاوید جانو، محمد ندیم چٹھہ، مہدی حسن کے علاوہ رفقاء، وابستگان اور عوم الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد سعد وڑائچ

تبصرہ

Top