منہاج القرآن انٹرنیشنل ایبارکی کین(جاپان) میں عظیم الشان محفل میلاد

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ایبارکی کین (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے سینکڑوں پاکستانیوں اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا، گنما اور ٹوکیو کے صدور و ناظمین نے شرکت کی۔منہاج ایشیئن کونسل کے چیئرمین علی عمران مہمان خصوصی تھے جبکہ معروف ترک بزرگ شیخ نعمت اللہ نے صدارت کی۔ معروف نعت خوانان معوذ ٹیپو، اصغر بھنڈر، امجد خان نیازی اور جاوید سجن نے اپنے خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعلیٰ وارفع سیرت پر عمل کرنے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دلی محبت بنیادی محبت ہے ۔کوئی مسلمان اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عقیدت ومحبت کے پھول نچھاور نہ کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہر لمحہ درود وسلام کثرت سے بھیجیں کیونکہ اللہ تعالیٰ خود اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسلمان کی کوئی نماز اور عبادت اس وقت تک قبولیت کا درجہ حاصل نہیں کر سکتی جب تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت نہ کرے۔

پروگرام کا اختتام علامہ محمد شکیل ثانی کی خصوصی رقت آمیز دعا سے ہوا۔محفل کے اختتام پر جملہ شرکاء کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

رپورٹ:فیصل ملک، محمد ایاز

تبصرہ

Top