منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام حلقہ درود کا قیام

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام تاحیات رفیق حضرت حسین کے گھر مورخہ 06 جولائی 2012ء کو حلقہ درود قائم کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میاں طاہر یعقوب نقشبندی نے خصوصی شرکت کی جو ان دنوں اپنے نجی دورہ پر جاپان آئے ہوئے ہیں۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد اجتماعی طور پر درود پاک کا ورد کیا گیا۔میاں محمد طاہر یعقوب نقشبندی نے مرکز پر قائم گوشہ درود کا تعارف کرایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی۔منہاج القرآن اسلامک سنٹر اباراکی کین کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے حضرت حسین کواپنے گھر حلقہ درود قائم کرنے پر مبارکباد پیش کی اور درود پاک کی فضیلت وا ہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مرکز کے جاری منصوبہ جات اور زکوۃ مہم کے حوالہ سے بھی گفتگو کی۔

افتتاحی تقریب میں ماہا خان، محمد حنیف مغل، محمد اشفاق خان، صدر NPOجاپان صالح محمد افغانی اور دیگر احباب بھی موجود تھے، حضرت حسین نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی دعوت پر افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔انہوں نے اختتام پر جملہ شرکاء مجلس کے لئے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top