منہاج القرآن اسلامک سنٹر (ابارکی کین، جاپان) میں افطاری کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین،جاپان) باندو شہر کی جامع مسجد المصطفیٰ میں ہر روز سینکڑوں روزہ دار روزہ افطار کرتے ہیں۔ منہاج القرآن جاپان کے قائدین اور کارکنان اپنی محبت، شفقت اور حسن اخلاق کی وجہ سے ہر روز ہزاروں نیکیاں کما ر ہے ہیں۔ افطار سے قبل علامہ محمد شکیل ثانی لوگوں کے سوالات پر مشتمل فقہی نشست کرتے ہیں، پھر گوشہ درود میں پڑھے جانے والے درود کا بلند آواز میں ورد کیا جاتا ہے۔

مورخہ 25 جولائی 2012ء بروز جمعرات کو جاپان کی صحافی برادری نے مرکز منہاج القرآن کا دورہ کیا اور افطاری کی۔ صحافی برادری میں چودھری شاہد رضا (جاپان نیوز)، عرفان صدیقی (نمائندہ جنگ و جیو نیوز)، ناصر ناکا گاوا (اردو نیٹ جاپان)، شاہد مجید (اردوپوسٹ کاڈ نیوز، جاپان) اور دیگر صحافی برادری کے افراد شامل ہوئے۔ انہوں نے انتظامیہ کے حسن سلوک کی بے حد تعریف کی۔ صالح محمد افغانی (صدر NPO جاپان)، محمد انعام الحق (صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان) کے علاوہ محمد ایاز،عمران بیگ، فیصل ملک، محمد اشفاق خان، محمد حنیف مغل، امانت علی گوندل، شمس پٹھان، صداقت علی، محمد سلیم، حافظ محمد یعقوب اور علامہ محمد شکیل ثانی مہمانوں کی صدق دل سے تواضع کرتے نظر آئے۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top