منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کی مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹو باڈی کا دوسرا سہ ماہی اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کی مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹو باڈی کا دوسرا سہ ماہی اجلاس مورخہ 02 ستمبر 2012ء کوصوبہ شی زوکا کے نامازو شہر کی جامع مسجد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں منعقد ہوا جس کی صدارت سید عثمان شاہ بخاری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان ) نے کی۔

اجلاس میں مرکزی عہدیداران صالح محمد افغانی (سینئرنائب صدر)، نائب صدرجاوید خان (شی زوکا)، جنرل سیکرٹری اعجاز رمضان کیانی (ناگویا)، انفارمیشن سیکرٹری چودھری شاہد رضا (سائتاما)، جوائنٹ سیکرٹری محمد سلیم خان (گماکین)، محمد اکرام بار (صدر ٹوکیو)، محمد ایاز (صدر اباراکی کین)، محمد فیصل، محمد انعام الحق اور ناگویا سے سینئر نائب صدر راجہ ظہور احمد، محمد بابر(ناگویا)، ابوزر راجہ امتیاز جنجوعہ شامل تھے۔

نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔سید عثمان شاہ بخاری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔محمد انعام الحق نے منہاج اسلامک سنٹر اباراکی کین کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں سنٹر کی رجسٹریشن، تعمیراتی انتظامات اور دیگر معلومات پر روشنی ڈالی۔صالح محمد افغانی نے تجویز دی کہ جن احباب نے مسجد کی تعمیر کے لئے رقم دینے کا وعدہ کیا تھا ان سے رابطہ کیا جائے اورفنڈ ز حاصل کر کے مسجد کی باقاعدہ تعمیر شروع کر دی جائے تاکہ عوام الناس کو دکھایا جاسکے کہ منہاج القرآن دینی اور فلاحی کام کہنے کی حد تک نہیں بلکہ ان پر عمل کرکے دکھانے پر یقین رکھتی ہے۔چودھری شاہد رضا نے مسجد کے ڈیزائن کے حوالہ سے تجاویز پیش کیں اور مختلف کنسٹرکشن کمپنیوں سے رابطوں اور ایسٹی میٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلا س میں متفقہ طور پر پاکستان سے سکالر منگوانے کے نظام،ان کے ڈیوٹی چارٹر، نظام دعوت وتربیت، فنڈز کولیکشن، جاپان کی شوریٰ کی لسٹوں کی تیاری کے لئے صوبائی اور ذیلی تنظیمات کو ناموں کی لسٹیں فراہم کرنے کے بارے میں فیصلہ جات کئے گئے۔ سید عثمان شاہ بخاری نے جملہ شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی دعا میں جاپان تنظیم میں اتحاد وتعاون کی فضا کے فروغ، پاکستان کی سلامتی، مشن منہاج القرآن کے فروغ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وتندرستی کے بارے میں خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: چودھری شاہد رضا

تبصرہ

Top