منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے زیراہتمام دوسرا آؤ دین سیکھیں کورس مکمل ہوگیا

مورخہ: 16 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (اباراکی کین، جاپان) مرکز المصطفیٰ کے زیر انتظام دوسرا آؤ دین سیکھیں کورس مورخہ 16 اگست 2012ء کو مکمل ہوگیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر، اباراکی کین، جاپان) اور پاکستان سے تشریف لائے قاری محمد جمیل شاہد نے کورس میں شریک ہونے والے احباب کو بھر پور محبت دی۔ کورس میں نماز بمعہ ترجمہ، آیت الکرسی، دعائے قنوت، شش کلمات کے علاوہ نماز کے فرائض، غسل کے فرائض، سنتیں، مستحبات، بھی سکھائے گئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 40 احادیث زبانی یاد کروائی گئیں۔ یہ کلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوئی۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے کورس کے اختتام پر منعقد ہونے والی تقریب میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا خصوصا صالح محمد افغانی، انعام الحق، محمد ایاز، فیصل ملک، عمران بیگ، اشفاق خان، محمد حنیف مغل جنہوں نے کورس کے لئے پرآسائش سہولتیں فراہم کیں۔ کورس کے اختتام پر تمام شرکاء سے پیپر لیا گیا اور پاس ہونے والے احباب کو اسناد دی گئیں۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top