جاپان: علامہ محمد شکیل ثانی کا امام بارگاہ محمد وآل محمد میں تاریخی خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 23 نومبر2012ء کو جاپان کی سب سے بڑی امام بارگاہ محمد وآل محمد میں عظیم الشان فقید المثال شہادت امام حسین کا پروگرام منعقد ہوا جس میں اہل سنت اور اہل تشیع نے اکٹھے ہو کر محبت حسین کا حق ادا کیا۔ چیف مشن آف سفارتخانہ پاکستان سید علی اسد گیلانی نے صدارت کی جبکہ علامہ محمد علی نے خصوصی شرکت کی۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے سورۃ الرحمن کی روشنی میں بڑے خوبصورت اندا ز میں محبت اہلبیت اور شان اہلبیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ملت اسلامیہ میں جذبہ آزادی اور حق گوئی کا ایک غیر فانی پیغام اور باطل کی شکست ونامرادی کے ساتھ ساتھ حق کی فتح کی علامت ہے۔ اسلام کو بلندیوں سے ہمکنار کرنے کے لئے آج بھی مسلمانوں کے پاس خون امام حسین کے سوا اور کوئی نسخہ کیمیا نہیں ہے۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے جملہ رفقاء اور انتظامیہ کی طرف سے اہل تشیع کو مرکز منہاج القرآن میں 10 محرم کے پروگرا م کی دعوت بھی دی۔ پروگرام میں علامہ محمد علی اور بلال الرحمن نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں لنگر حسینی کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین جاپان کے مرکز سے 50 افراد پر مشتمل قافلہ محمد انعام الحق (صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن ) کی قیادت میں جب امام بارگاہ پہنچا تو محمد اقبال کیمانی اور ان کے رفقاء نے علامہ محمد شکیل ثانی اور تمام احباب کا استقبال کیا۔ امام بارگاہ میں یہ اب تک ہونے والے پروگرامز میں سب سے بڑا پروگرام تھا۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

Top