جاپان : محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی اساس ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 01 مئی 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ایساساکی جامع مسجد معصومیہ محمدیہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اصغرعلی بھنڈرکے ساتھ حافظ محمد احمد قمر(خطیب وامام)، محمد سلیم خان، اعجاز احمد خان، حاجی شبیر اور دیگر قائدین نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ صدرمنہاج ایشیئن کونسل و ممبر سپریم کونسل علی عمران، علامہ محمد شکیل ثانی اور صالح محمد افغانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پروگرام کی صدارت ترکی کی معروف روحانی شخصیت الشیخ نعمت اللہ نے کی، نقابت کے فرائض علامہ محمد شکیل ثانی نے ادا کئے۔ تلاوت قاری علی حسن نے کی اور امجد نیازی نے ہدیہ نعت پیش کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عشق رسول صلی ا للہ علیہ وآلہ وسلم اور ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل اور پرمغز گفتگو کی۔کارکنوں کی تربیت کے لئے ادب کے پہلو پر اولیاء کرام اور صحابہ کرام کی محبت کے واقعات بیان کئے تو لوگوں کی آنکھیں پرنم تھیں، ہر آنکھ اشکبار تھی۔پروگرام کے اختتام پر الشیخ نعمت اللہ نے شیخ الاسلام کی صحت وتبدرستی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: اصغر علی بھنڈر

تبصرہ

Top