جاپان: جی ایم ملک کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی

مورخہ: 31 مارچ 2014ء

(03 مارچ 2014) شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرنسپل سیکرٹری اور نظامت امورخارجہ کے ڈائریکٹر جی ایم ملک کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے جامع مسجد المصطفی اباراکی کین میں محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیم کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے احباب نے بھرپور شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد یعقوب نے حاصل کی جبکہ سید مطہر حسین شاہ نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ محمد اکرام بار نے مخصوص انداز میں میاں محمد بخش کا کلام پیش کیا۔ انہوں نے انتہائی پرسوز انداز میں ماں کا شان بیان کی جس سے ہر آنکھ اشک بار تھی۔ ثاقب الرحمن نے بھی نعت پیش کی۔ قرآن خوانی کی تقریب میں احمد سعید بھٹی، شیخ امتیاز، رانا محمد اکرم، عظیم بٹ، محمد رفیع، صیام، سائیں سلیم شیرو، محمد یوسف کشمیری اور دیگر احباب شامل تھے۔

علامہ شکیل احمد ثانی نے گفتگو کرتے ہوئے ماں کی عظمت بیان کی اور جی ایم ملک کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پیچھے ان کی صالح ماں کا ہاتھ ہے اور بلاشبہ وہ ایک متقی اور پرہیزگار خاتون تھیں۔ وہ منہاج القرآن کی کامیابی کے لئے ہمیشہ دعا گو رہتی تھیں۔ محفل کا اختتام دعائے مغفرت اور لنگر سے ہوا۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

Top