منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی جاپان کے زیراہتمام محفل ذکر و دعائیہ تقریب کا انعقاد

minhaj ul quran japan

منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی جاپان کے زیراہتمام سال 2020ء کے اختتام پر 31 دسمبر 2020ء کی شب محفل ذکر و درود اور شب توبہ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر محفل میں منہاج القرآن جاپان سینٹر کے خطیب اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد عبدالمصطفی القادری نے خطاب کیا۔

علامہ عبدالمصطفیٰ نے کہا کہ تعلق باللہ مضبوط قائم کرنا اور عشق رسول کا فروغ منہاج القرآن کا بنیادی نقطہ دعوت ہے۔ منہاج القرآن نوجوان نسل کو عشق رسول کے ساتھ تعلق باللہ جوڑنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

اس سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد ذکر الہی اجتماعی طور پر کیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں سال نو 2021ء کی مناسبت سے عالم اسلام اور ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی اور عالمی قیام امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔ پروگرام کا اختتام پُر تکلف لنگر کیساتھ ہوا۔ منہاج القرآن جاپان سینٹر کے منتظم اعلیٰ محمد فیصل اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

minhaj ul quran japan

minhaj ul quran japan

minhaj ul quran japan

minhaj ul quran japan

تبصرہ

Top