کارکنان منہاج القرآن ہمت و استقلال کا پہاڑ ہیں، رانا محمد ادریس قادری کا ورکرز کنونشن سے خطاب

اٹھارہ ہزاری۔ ۔ ۔ ۔ تحریک منہاج القرآن اٹھارہ ہزاری کے زیراہتمام عظیم الشان ورکر کنونشن منعقد کیا گیا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس نے کی۔ ورکرز کنونشن میں اٹھارہ ہزاری کی تمام یونین کونسلز کے کارکنان کثیر تعداد میں جمع ہوئے۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا اور بارگاہِ نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ کارکنان منہاج القرآن ہمّت و استقلال کا وہ پہاڑ ہیں کہ دنیا کی کوئی سختی انہیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتی۔ وہ قائد کے فرمان پر ہمہ وقت اپنی جان نچھاور کرنے کے لیئے تیار رہتے ہیں۔ منہاج القرآن کی منزل مصطفوی انقلاب کا حصول ہے اور ہم کبھی بھی اس منزل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہر لمحہ اپنے قائد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ ہماری زندگیاں مصطفوی انقلاب کے حصول میں وقف ہو جائیں تو دنیا اور آخرت کی فلاح کا باعث ہوگا۔

دریں اثنا اٹھارہ ہزاری کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کارکنان کو ''حسن کارکردگی" کی اسناد سے نوازا گیا۔

اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top