جھنگ: دارالفرید اور دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریبات

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر محلہ پرانی عیدگاہ، جھنگ صدر میں واقع ان کے آبائی گھر ’دارالفرید‘ اور حضرت فریدِ ملت رحمۃ اللہ علیہ کے مزار سے متصل درسگاہ ’دارالعلوم فریدیہ قادریہ‘ میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقاریب منعقد کی گئیں، جن میں دارالعلوم کے طلبہ سمیت علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریبات کا انعقاد دارالعلوم فریدیہ قادریہ کے ناظمِ اعلیٰ علامہ عبدالقادر نے کیا تھا۔ تقریبات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ دارالعلوم فریدیہ قادریہ علامہ عبدالقادر نے شیخ الاسلام کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدید دین اور عوامی حقوق کیلئے کی جانے والی سیاسی خدمات انہیں منفرد مقام دلاتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکر اور ان کی عملی کاوشوں سے راہنمائی لے کر آگے بڑھا جائے۔ ملت اسلامیہ کے کروڑوں مسلمان ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، روحانی، تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات سے استفادہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 19 فروری تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کیلئے تجدید وفاکا دن ہے۔ کارکن اس عظیم قیادت کی راہنمائی میں مصطفوی انقلاب کی منزل کو ضرور حاصل کرینگے۔

تبصرہ

Top