ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر عتیق الرحمان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن جھنگ کے راہنماء ڈاکٹر عتیق الرحمان سراج کے والد چوہدری سراج دین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل دے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، جی ایم ملک، جواد حامد اور نوراللہ صدیقی نے بھی ڈاکٹر عتیق الرحمان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

Top