قائد ڈے، جھنگ میں شیخ الاسلام کی کتب کی نمائش شروع

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ ’’قائد ڈے 2017‘‘ کی مناسبت سے جھنگ سٹی میں کتب کی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ 10 روزہ نمائش کا اہتمام تحریک منہاج القرآن جھنگ نے کیا ہے، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کو خصوصی رعائت کیساتھ سیل کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، نمائش 10 فروری کو شروع ہوئی اور 20 فروری 2017ء تک جاری رہے گی۔

منہاج کے ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ میں لگائے گئے کتب سٹال میں اہل علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد دل چسپی کا اظہار کر رہی ہے۔ زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے لوگ کتب نمائش کا وزٹ کر کے خریداری بھی کر رہے ہیں۔

دریں اثناء منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام ضلعی سیکرٹریٹ میں قائد ڈے تقریبات 2017ء شان و شوکت سے منائی جا رہی ہیں۔ 19 فروری 2017ء کو دارلعلوم فریدیہ میں تقریباتت کا آغاز ہو گا۔ تقریبات کے سلسلہ میں حضرت فرید ملت رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری بھی دی جائے گی۔ مرکزی پروگرام دارالفرید جھنگ میں ہوگا، جہاں الحاج صاحبزادہ صبغت اللہ قادری صدارت کریں گے۔ اس تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 66 پونڈ وزنی کیک بھی کاٹا جائے گا۔

تبصرہ

Top