القادریہ جھنگ: جائے ولادت حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر قائد ڈے تقریب 2024

Happy Quaid Day 2024

تحریک منہاج القرآن ضلع جھنگ کے زیرِاہتمام 19 فروری 2024 کو حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کا پروقار اور عظیم الشان پروگرام اُنکی جائے ولادت القادریہ جھنگ میں منعقد ہوا۔ یہ عظیم سعادت جھنگ والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے کہ وہ اُسی دن اور اُسی جگہ قائد ڈے مناتے ہیں جہاں حضور شیخ الاسلام کی ولادت باسعادت ہوئی۔

پروگرام میں صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ عبد القدیر قادری (ڈائریکٹر دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ صدر)، صاحبزادہ سید نور جمال شاہ، منہاج القرآن کے رفقاء، کارکنان اور وابستگان نے خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔

مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف پہلوؤں اور کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالی اور وقت کے مجدد کے ساتھ وابستگی کو ہی دنیا و آخرت کی کامیابی اور اس دور میں بقاء کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حضور شیخ الاسلام کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کی عملی جدو جہد میں شامل ھو جائیں۔

آخر میں قائد ڈے کے خصوصی ترانوں کی گونج میں خوبصورت کیک کاٹا گیا اور تمام حاضرین کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ الحاج محمد صبغت اللہ قادری نے حضور شیخ الاسلام کی صحت وسلامتی اور درازئِ عمر کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

Happy Quaid Day 2024

Happy Quaid Day 2024

Happy Quaid Day 2024

Happy Quaid Day 2024

Happy Quaid Day 2024

Happy Quaid Day 2024

Happy Quaid Day 2024

تبصرہ

Top