تحریک منہاجُ القرآن کراچی کے وفد کا جامعہ مجددیہ نعیمیہ ملیر کراچی کا علمی و تعارفی دورہ

مورخہ: 24 مئی 2025ء

minhaj ul quran karachi delegation visit jamia mujaddidia naimia

تحریک منہاجُ القرآن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اہلسنت والجماعت کی تاریخی اور ممتاز علمی درسگاہ جامعہ مجددیہ نعیمیہ ملیر کراچی کا علمی و تعارفی دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے جامعہ کی عظیم الشان لائبریری کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شہرۂ آفاق تصانیف کا نایاب تحفہ پیش کیا، جسے جامعہ کے مہتمم مفتی محمد جان نعیمی نے بصدِ مسرت قبول کیا۔

جامعہ کے سرپرستِ اعلیٰ، مرکزی صدر جمعیت علماءِ مجددیہ نعیمیہ پاکستان اور صدر تنظیم المدارس اہلسنت صوبہ سندھ، صاحبزادہ مفتی نذیر احمد نعیمی کے نائب شیخ الحدیث، صاحبزادہ مفتی عبید اللہ نعیمی الأزهری نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور باہمی علمی و دینی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

وفد کی قیادت نائب ناظمِ اعلیٰ نظام المدارس پاکستان مفتی مکرم خان قادری نے کی، جبکہ دیگر شرکاء میں منہاج القرآن علماء کونسل کراچی کے صدر علامہ غلام غوث چشتی، ناظم علامہ سید محمد علی شاہ، الیاس مغل، نوید عالم، بشیر خان مروت، جواد انصاری، ریاض حسین نقشبندی، علامہ قاری عبدالرزاق، علامہ حافظ محمد صفدر، صدام مغل اور دیگر شامل تھے۔

مفتی محمد جان نعیمی نے اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمِ اسلام کیلئے علمی، فکری اور اصلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ دورے کے اختتام پر وفد نے جامعہ کی تاریخی لائبریری کا وزٹ کیا، بانیانِ جامعہ کے مزاراتِ پر حاضری دی اور ان کے لیے بلندئ درجات کی دعا کی۔

تبصرہ

Top