قصور: منہاج القرآن ضلع قصور کے زیراہتمام مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ٹریننگ کیمپ

Marakaz e ilm Training workshop in Kasur

تحریک منہاج القرآن ضلع قصور کے زیر اہتمام مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد محمود مسعود قادری، علامہ حسن محمود جماعتی علامہ احمد وحید قادری نے شرکت و خطاب کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ’’مراکز علم‘‘ کی اہمیت و تعارف اور نصاب کی تدریس بمعہ قیام کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انکا کہنا تھا کہ مراکز علم کے قیام کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی اخلاقی و روحانی تربیت اور کردار سازی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔ علامہ حسن محمود جماعتی نے مرکز علم کے نصاب میں سے منتخب مقامات کی تدریس اس انداز میں کی کہ شرکاء میں سے ہر ایک اسی طرز پر مراکز علم کی کلاسز میں پڑھائے گا۔

علامہ احمد وحید قادری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دعوت کی ضرورت و اہمیت اور مراکز علم کی دعوت کا عملی طریقہ کار، کمونیکشن کا طریقہ کار کیا ہے کے حوالے سے مفصل گفتگو کی۔

ایک روزہ ٹریننگ کیمپ میں تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز، کے معلمین و معلمات نے شرکت کی۔ تمام ضلعی و تحصیلی صدور و ناظمین، تمام فورمز اور تنظیمات کو کامیاب اور خوبصورت ٹریننگ کیمپ کے انعقاد پر نظامت EPD کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی۔

Marakaz e ilm Training workshop in Kasur

Marakaz e ilm Training workshop in Kasur

Marakaz e ilm Training workshop in Kasur

تبصرہ

Top