تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام دروس قرآن کی پانچویں نشست

مورخہ: 14 اگست 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی پانچویں نشست کا اہتمام مورخہ 14 اگست 2011ء بروز اتوار کو ہوا۔ جس میں علامہ محمد اعجاز ملک نے مقصود زندگی رضائے الہیٰ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔ درس قرآن میں علاقہ بھر سے دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں میاں چنوں اور گرد و نواح سے خواتین اور مرد حضرات نے خصوصی شرکت کی۔

14 اگست کو درس قرآن کی نشست میں قومی ترانہ کے بعد ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top