منہاج القرآن ویمن لیگ میاں چنوں کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسلامیہ ڈگری کالج میں منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے تقریباً 1200 خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں مرکز سے ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی نمائندگی کی۔

 پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی۔ ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت وفا کا تقاضا کرتی ہے اور آج کے دور میں وفا کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسوہ صحابہ رضی اللہ عنہم پر عمل کرتے ہوئے دین مبین کی سربلندی میں عملاً اپنا کردار ادا کریں۔

پروگرام میں موجود خواتین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز منعقد ہونے چاہیے تاکہ لوگوں کو دنیا کے ساتھ ساتھ دین کے بارے میں بھی آگاہی اور شعور پیدا ہو جس سے دین کے بارے میں علم حاصل ہوتا ہے اور یہ سیکھنا ہم سب پر فرض ہے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی کے لئے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top