خانیوال میں تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کا گرینڈ زونل اجلاس

مورخہ: 21 مارچ 2021ء

MQI Khanewal grand meeting

منہاج گرلز کالج خانیوال میں 21 مارچ 2021ء کو تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کا گرینڈ زونل اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کے نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کی۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کے نائب ناظم چوھدری جاوید اشرف وڑائچ، راؤ محمد اسحاق خان، ممتاز حسین نون، مخدوم شہباز شاہ ھاشمی، صاحبزادہ محمد اسلم صابری، رانا گلزار احمد، رانا محمد ظاھرالقادری، غلام قادر خان سرانی، محمد علی، نور احمد سہو، چوھدری محمد فاروق، پروفیسر جاوید اختر زواری اور ڈاکٹر رفیق احمد بھٹہ سمیت جنوبی پنجاب کے 23 اضلاع سے تحریک منہاج القرآن اور اس کی ذیلی تنظیمات کے 250 عہدیداران اور وفود شریک تھے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت تحریک منہاج القرآن ضلع بہاولنگر کے ناظم ارشاد ذیشان نے حاصل کی اور محمد عمر نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری تحریک منہاج القرآن ضلع خانیوال کے ناظم اشفاق احمد باٹی نے انجام دی۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ناظمین اور نمائندگان نے اپنے عہدیداران کا تعارف کرواتے ہوئے اپنی تنظیمات کی ششماھی رپورٹ پیش کی۔

MQI Khanewal grand meeting

نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے زونل عہدیداران تعارف کروایا اور سال 22-2021 کا ورک پلان پیش کیا اور اہداف کے حصول کیلئے 6 ماہ کی تنظیمی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے 30 ستمبر تک اہداف کا حصول یقینی بنانے کا کہا۔ سردار شاکر مزاری نے کہا کہ اس عرصے میں تمام یوسیز 1000 میں تنظیمات کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ مزید یہ کہ 10 ہزار حلقاتِ درود اور 20 ھزار فیملی حلقات درود قائم کیے جائے گے، 5500 نئے رفقاء اور 1000 تاحیات رفقاء کا اضافہ کیا جائے گا اور 1500 ڈیفالٹر رفقاء کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ضلعی اور صوبائی حلقہ دفاتر کا قیام اور ریکارڈ کی تکمیل کو 100 فیصد یقنی بنایا جائے گا، مزید یہ کہ 1000 مدارس کو نظام المدارس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ جملہ ضلعی سیلز تشکیل دی جائیں گی اور ضلعی رابطہ کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا ہر رفیق اپنے گھر میں ہفتہ وار فیملی حلقۂ درود کو اپنے اوپر لازم کر لے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ جہاں بھی نئی باڈی تشکیل دیں وہاں حلف برداری کی باقاعدہ تقریب منعقد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں ہم نے 25000 داعیان دین مصطفیٰ ﷺ اور تحریک منہاج القرآن کے وابستگان تیار کرنے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا اور مخدوم شہباز شاہ ہاشمی نے اختتام اجلاس پر دعائے خیر فرمائی۔

MQI Khanewal grand meeting

MQI Khanewal grand meeting

MQI Khanewal grand meeting

MQI Khanewal grand meeting

MQI Khanewal grand meeting

MQI Khanewal grand meeting

MQI Khanewal grand meeting

MQI Khanewal grand meeting

MQI Khanewal grand meeting

تبصرہ

Top