خوشاب: منہاج تحفیظ القرآن برائے طالبات کے زیراہتمام تقریبِ رداپوشی

مورخہ: 12 جون 2015ء

Minhaj Tahfeez ul Quran Ceremony for students Rdapusy Minhaj Tahfeez ul Quran Ceremony for students Rdapusy

منہاج تحفیظ القرآن برائے طالبات وادئ سون میں ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے پر طالبات کی رداپوشی کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب کی ناظمہ دعوت و تربیت ناہید مظہر نے کی، جبکہ ساحرہ طارق تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔

ناہید مظہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم قرآن کی فضیلت اور خواتین کے لیے قرآنی علوم سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے معاشرہ کو تہذیبی جارحیت کے ذریعے اخلاقی زوال کی جانب دھکیلا جارہا ہے، اسے روکنے کے لیے قرآن کی راہنمائی ازحد ضروری ہے۔ جدیدیت کے اس دور میں اپنے بچوں اور نئی پود تک مبنی برکلام الٰہی دین پہنچانا پڑے گا، اور ہمیں خاص توجہ نوجوانان ملت پر دینی ہوگی۔ اسلام دشمن استعماری طاقتیں منظم ہوکرہمیشہ اس سازش میں رہے ہیں کہ نوجوان نسل کے دلوں سے عشق رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع بجھائے۔اس لیے نوجوانان ملت پر زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی طرف بھی خاصی توجہ دے۔ تربیتی نشست کی بعد ناظرہ قرآن مجید مکمل کرنے والی طالبات کی رداپوشی کی گئی اور حفظ قرآن کلاس کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

تقریب میں شہدائے انقلاب کے لیے فاتحہ خانی کی گئی اور  شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری کی صحتیابی، طالبات کے لیے کامیابی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Minhaj Tahfeez ul Quran Ceremony for students Rdapusy Minhaj Tahfeez ul Quran Ceremony for students Rdapusy

Minhaj Tahfeez ul Quran Ceremony for students Rdapusy

تبصرہ

Top