کوٹ عبدالمالک میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب

مورخہ: 25 اگست 2013ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پوری دنیا میں مختلف کورسز کرائے جا رہے ہیں جو کہ امت مسلمہ کیلئے راہ ہدایت ہیں۔ اسی سلسلے میں 25 اگست 2013 کو سنگم ہال کوٹ عبدالمالک میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب ماہانہ درس عرفان القرآن کے موقع پر منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میں علامہ محمد احسن اویس، مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، ناظم تحریک منہاج القرآن کوٹ عبدالمالک محمد سعید چشتی، ویمن لیگ کوٹ عبدالمالک شامل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا قرآن مقدس کی تلاوت کا شرف قاری محمد عامر نے حاصل کیا اور اجتماعی طور پر دوردِ پاک پڑھا گیا۔ علامہ احسن اویس نے درس عرفان القرآن میں غزوہ بدر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے حق و باطل کی جنگ میں حق کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت کا ایمان افروز تذکرہ کیا۔

بریفنگ عرفان القرآن کورس

درس قرآن کے بعد علامہ شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی بریفنگ میں قرآن مجید کو آسان ترین انداز میں سمجھنے کیلئے جدید سائنٹیفک طریقے کے ذریعے تجوید، ترجمہ، تفسیر اور گرائمر پر مکمل بریفنگ دی جس کو حاضرین نے خوب سراہا اور بتایا کہ 26 اگست 2013 سے کلاسز کا آغاز ہو گا جس میں معلم کے فرائض علامہ محمد طیب قادری سرانجام دیں گے۔

دریں اثناء علامہ محمد شریف کمالوی نے نظامت تربیت کے زیراہتمام ہونے والے کورسز ‘‘آئیں دین سیکھیں، آئیں حدیث سیکھیں، عرفان العقائد کورس’’ کا بھی تعارف کروایا۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔ جس میں سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور جملہ کارکنان تحریک اور تمام مسلمانوں کی سلامتی کی دعا کی گئی۔

رپورٹ : محمد وسیم جٹ

تبصرہ

Top