منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کالام ویلی میں امدادی سرگرمیاں

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالام فلڈ ریلیف

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کالام ویلی میں منہاج ویلفیئر کے رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی مدد کی۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار اسلام آباد سے 326 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کالام ویلی میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے پر خطر راستوں اور سیلابی پانی سے گزرتے ہوئے متاثرین تک پہنچے۔ وادی کالام حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے امدادی سامان میں فوڈ پیک، منرل واٹر، حفظان صحت کی کٹس، شیلٹر اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل تھیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کار متاثرین کو بنیادی ادویات، راشن، گرم بستر فراہم کررہے ہیں۔

اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ سیلاب کی تباہی صرف کالام شہر میں دریا کنارے واقع ہوٹل کا گرنا ہی نہیں بلکہ یہ تباہی سوات کی تمام تحصیلوں میں قیامت بن کر آئی ہے۔ لاکھوں لوگ امداد کے منتظر ہیں، گھر، ہوٹل اور دکانیں تباہ ہوچکی ہیں۔ بارش اور سردی کی وجہ سے کالام میں بخار اور دیگر بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالام فلڈ ریلیف

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالام فلڈ ریلیف

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالام فلڈ ریلیف

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالام فلڈ ریلیف

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالام فلڈ ریلیف

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالام فلڈ ریلیف

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالام فلڈ ریلیف

تبصرہ

Top