صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا MYOUNG JI یونیورسٹی سیؤل کوریا میں خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے سیؤل سٹی کوریا میں MYOUNG JI  یونیورسٹی عربی ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ کی دعوت پر مورخہ 18 نومبر 2010ء  کو وزٹ کیا۔

یونیورسٹی کے گیٹ پر پروفیسر ڈاکٹر MR AAN نے کورین یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا اور یونیورسٹی کے لیکچر ہال میں طلباء سے خطاب کی دعوت دی۔ پروگرام کا آغاز دن ایک بجے غلام محمد خان نے تلاوت کلام مجید سے کیا جبکہ مردان علی قادری نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ MR AAN نے کورین زبان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اور تحریک منہاج القرآن کا تعارف کروایا اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کی درخواست پر دورہ کیا۔

صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے ’’اسلام امن کا مذہب ہے‘‘ کے عنوان پر لیکچر دیا، آپ کے لیکچر میں کورین یونیورسٹی کی انتظامیہ، لیکچررز اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اسلام کے پیغام امن کو واضح کیا۔ اسلام میں عورتوں کے حقوق اور اسلام میں ایک سے زائد شادیوں کے Concept پر مدلل خطاب کیا۔ خطاب کے بعد کورین سٹودنٹس نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے جاری کئے گئے فتویٰ اور فلسطین کے مظلوم عوام کے متعلق سوالات کئے جن کا صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے تفصیلی جواب دیا۔

پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کو یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کرایا گیا اور پروفیسرز کے ساتھ ملاقات بھی کرائی گئی۔ آپ نے کورین یونیورسٹی کی لائبریری کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ پروگرام میں امیر تحریک کوریا محمد جمیل قادری، سردار فتح اللہ خان قادری، محمد انوار، علی عمران صدر ناگویا سٹی جاپان، چودھری شاہد رضا ناظم ویلفیئر جاپان، محمد طاہر توگیری، مردان علی قادری، مرزا ساجد بیگ، غلام محمد خان، محمد عامر مصطفوی پوسان نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد وقار احمد خان، رانا محمد فاروق

تبصرہ

Top