منہاج القرآن انٹرنیشنل (تھے کوٹ سٹی) کوریا کے زیر اہتمام محفل نعت کا پروگرام

مورخہ: 19 جون 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (تھے کوٹ سٹی) کوریا کے زیراہتمام مورخہ 19 جون 2011ء بروز اتوار کو محفل نعت کا پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے کی۔

محفل نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جبکہ وقار علی قادری، محمد یٰسین قادری اور مردان علی قادری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا) نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ محفل نعت کی نقابت کے فرائض زبیر قادری نے ادا کئے۔ منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت بیان کی اور سیرت صحابہ رضوان اللہ اجمعین سے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و ادب بیان کیا۔ آپ نے کہا کہ اگر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی چاہتے ہیں تو ہمیں محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی وابستگی کو پختہ کرنا ہو گا اور ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنانا ہو گا۔

پروگرام کے اختتام پر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ محمد جمیل چودھری نے اختتامی دعا کراتے ہوئے امت مسلمہ کی پریشان کن صورتحال اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی سے نجات کے لئے دعا کی، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت، تندرستی اور سلامتی کی دعا بھی کی۔ آخر میں شرکائے محفل کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

Top