مختار احمد ساہی کا اپنی فیملی کے ساتھ منہاج القرآن کے مرکز کا وزٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے نائب ناظم ویلفیئر مختار احمد ساہی نے مورخہ 11 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو اپنی فیملی کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ انہوں نے ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی اور انہیں کویت کے تنظیمی امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم جب بھی پاکستان آتے ہیں تو مرکز کا وزٹ ضرور کرتے ہیں کیونکہ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس عظیم مہمان خانہ اور اتحاد امت کے عظیم مرکز میں حاضری ہمارے لئے قلبی سکون کا باعث بنتی ہے۔ مختار احمد ساہی نے اپنی فیملی کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ دفاتر اور شعبہ جات کا وزٹ کیا اور جملہ سٹاف ممبران کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یقینا مرکزی سیکرٹریٹ پر کام کرنے والے احباب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہیں اس عظیم کام کے سرانجام دینے کی توفیق ملی ہوئی ہے۔

مختار احمد ساہی گذشتہ دنوں اپنے بیٹے محمد رضوان ساہی کی شادی کے سلسلہ میں پاکستان آئے تھے، بیٹے کی شادی سے فارغ ہونے کے بعد وہ اپنی پوری فیملی اور بہو کے ساتھ مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے بعد انہوں نے منہاج یونیورسٹی، منہاج پرنٹنگ پریس، جامع المنہاج اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم پراجیکٹ ’’آغوش‘‘  کا وزٹ بھی کیا۔ اپنے دورہ کے اختتام پر انہوں نے قدوۃ الاولیاء حضور پیر سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی کے دربار اقدس پر حاضری دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ان کے اہل خانہ اور مصطفوی مشن کے جملہ کارکنان کی صحت وتندرستی اور حفاظت کی دعا کی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

Top