منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ہیڈ آفس میں انڈین نوجوان کا قبول اسلام

منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنی ابتداء سے ہی اللہ رب العزت کی عنایات اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر شفقت سے مالامال ہے۔ منہاج القرآن کویت کی زونل تنظیم فروانیہ کے محمد عباس (صدر)، محمد سلیم (نائب صدر)، عبدالوھاب (ناظم)، حافظ نثار احمد (ناظم دعوت و تربیت) اور محمد سعید (ناظم مالیات) کی کاوشوں سے مورخہ 12 نومبر 2011ء کو ایک پروقار تقریب میں انڈین نوجوان نے صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔

صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت نے نوجوان کو قبول اسلام سے قبل تمام ضروری لوازمات پورے کئے۔ جب کسی بھی لالچ، خوف، دباء یا جبر کے بغیر نوجوان نے اپنی رضا مندی، عقل و دانش اور خواہش کے تحت قبول اسلام کا ارادہ ظاہر کیا اور جعفر صمدانی ایڈووکیٹ کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھا جس سے تمام محفل جھوم اٹھی۔ نوجوان کا اسلامی نام محمد عبداللہ رکھا گیا۔ نوجوان کو بنیادی اسلامی تعلیمات دی گئیں اور تحائف پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر نثار اکبر نے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مشہور زمانہ ترجمہ عرفان القرآن بطور گفٹ پیش کیا۔ تقریب میں علامہ محمد شاہد طفیل ڈار ایڈووکیٹ (ناظم کویت)، عبدالرؤف بھٹی (ناظم حلقات درود و فکر) اور دیگر تنظیمی و تحریکی احباب بھی موجود تھے۔

رپورٹ: محمد شاہد طفیل

تبصرہ

Top