منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر کی امریکی نژاد پروفیسر ڈاکٹر ٹریسا سے ملاقات

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری محمد حنیف قریشی نے مورخہ 29 دسمبر 2011ء کو امریکی نژاد پروفیسر ڈاکٹر ٹریسا سے کویت کے معروف ترین سنٹر میں ملاقات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ٹریسا امریکی ہیں اور برطانیہ کی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد کویت کے سرکاری تعلیمی ادارہ برئے بنیادی تعلیمات میں بطور پروفیسر تعینات ہیں۔ملاقات میں اسلام، اسلامی تعلیمات، اسلامی اقدار، اسلامی کلچر کے حوالہ سے گفتگو ہوئی۔ موجودہ صورتحال عالمی تناظر، سیاسی متغیرا ت اور دھندلے مناظر کی تصویر کشی کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت کا تعارف کرایا گیا کہ اس وقت وہ واحد مسلمان سکالر ہیں جو پوری دنیا میں امن، محبت، روادری اور اتحاد کے لئے کام کررہے ہیں۔ملاقات کے دوران منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی نے پروفیسر ڈاکٹر ٹریسا کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دہشت گردی کے خلاف جاری کیا جانے والا دہشت گردی اور فتنہ خوارج  فتویٰ پیش کیا۔

رپورٹ: محمدجعفر صمدانی

تبصرہ

Top